ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی حکومت نے سری نگر ایئر پورٹ کو بڑا ہوائی اڈہ قرار دیا

مرکزی حکومت نے سری نگر ایئر پورٹ کو بڑا ہوائی اڈہ قرار دیا

Sun, 07 Nov 2021 11:26:00    S.O. News Service

سری نگر، 7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مرکزی سرکار نے ایک اہم پیش رفت کے تحت سرینگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوا ئی اڈہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز سری نگر ہوائی اڈے کو ‘ائیرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ-2008 کے تحت ایک بڑا ہوائی اڈہ قرار دینے کے حوالے سے باضابط طورپر گزیٹ نوٹیفکیشن جاری کی’۔

ائر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 2008 کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت نے سب سیکشن (i) اور سیکشن 2 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سری نگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوا ئی اڈہ قرار دے دیا۔

مذکورہ اتھارٹی سری نگر ہوائی اڈے پر ایرو نا ٹیکل خدمات کیلئے ٹیرف کا تعین کرے گی۔ ائر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو بڑے ہوائی اڈوں پر ایرونا ٹیکل خدمات کیلئے ٹیرف اور دیگر چارجزکو مقرر کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی بھی ہوائی اڈے کو بڑا ہوائی اڈے قرار دینے کی مجاز ہے جبکہ غیر بڑے ہوائی اڈوں کے لیے، ٹیرف اور دیگر چارجز ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے طے کئے جاتے ہیں۔


Share: